سعودی عرب طالبان اور افغان حکومت کے درمیان ثالثی کرے، افغان سفیر

ہفتہ 23 جون 2018 14:41

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) سعودی عرب میں متعین افغانستان کے سفیر سید جلال کریم نے امید ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب طالبان اور افغان حکومت کے درمیان ثالثی کا فریضہ انجام دے گا۔

(جاری ہے)

سعودی عرب فریقین کو خادم حرمین شریفین کی ضیافت میں مذاکرات اور صلح پر آمادہ کرے گا۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ شاہ سلمان کی جانب سے فریقین کو جنگ بندی میں توسیع پر آمادہ کرنے کا پیغام انتہائی اہم تھا افغانستان کے عوام ، سیاستدانوں اور قائدین نے اس کا بڑے پیمانے پرخیرمقدم کیا ہے۔