کریتی سینن کا فلمساز انوراگ کشپ کی فلم ’’وومنیا ‘‘ میں کام کرنے سے انکار

ہفتہ 23 جون 2018 14:50

کریتی سینن کا فلمساز انوراگ کشپ کی فلم ’’وومنیا ‘‘ میں کام کرنے سے ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن نے فلمساز انوراگ کشپ کی فلم ’’وومنیا ‘‘ میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق خبریں سامنے آرہی تھیں کہ فلمساز انوراگ کشپ کی نئی فلم ’’وومنیا ‘‘ میں اداکارہ تاپسی پنو اور کریتی سینن پروفیشنل شوٹر کا کردار ادا کریں گی اور اب سننے میں آرہا ہے کہ کریتی سینن کو فلم کا سکرپٹ پسند آیا لیکن انہوں نے فلم میں کام کرنے سے نکار کر دیا اور اب فلمساز اداکارہ تاپسی پنو کے ساتھ دوسرے فیمیل مرکزی کردار کے لئے ہیروئن کی تلاش میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :