فلم ’’گولڈ‘‘ کا نیا پوسٹر جاری، ٹریلر پرسوں (25جون ) ریلیز کیا جائے گا

ہفتہ 23 جون 2018 14:50

فلم ’’گولڈ‘‘ کا نیا پوسٹر جاری، ٹریلر پرسوں (25جون ) ریلیز کیا جائے ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی فلم ’’گولڈ‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا جس میں فلم کے ٹریلر کی ریلیزکا اعلان کیا گیا ہے جو کل (25جون ) ریلیز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر ہدایتکارہ ریما کگتی کی فلم ’’گولڈ‘‘ کا نیا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایک خواب جس نے قوم کو متحد کر دیا اور کامیابی حاصل کی، فلم کا ٹریلر 25جون کو ریلیز کیا جائے گا، فلم کے پوسٹر میں اداکار اکشے کمار کے پس منظر میںاداکارکنال کپور، امت سدھ، وینیت سنگھ، سنی کوشل اور دیگر ہاتھ میں ہاکی پکڑے کھڑے ہیں، فلم کی کہانی 1948ء میں اولمپکس میں بھارتی ہاکی ٹیم کے پہلاگولڈ میڈل جیتنے پر مبنی ہے، فلم رواں سال 15اگست کو ریلیزکی جائے گی۔