رنویر سنگھ 6جولائی کو 33ویں سالگرہ منائیں گے، پیشگی تحفہ ملنے پر واریئر کنگ کے شکرگزار

ہفتہ 23 جون 2018 14:50

رنویر سنگھ 6جولائی کو 33ویں سالگرہ منائیں گے، پیشگی تحفہ ملنے پر واریئر ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ 6جولائی کو اپنی 33ویں سالگرہ منائیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنویر سنگھ کو عمدہ اداکاری صلاحیتوں کی بدولت نہ صرف بطور اداکار بلکہ ایک آرٹسٹ کے طور پر دنیا بھر میں بے حد مقبولیت حاصل ہے جو 6جولائی کو اپنی 33ویں سالگرہ منائیں گے یہی وجہ ہے کہ انہیں سالگرہ کے پیشگی تحائف وصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوشل میڈیا پر سالگرہ کا پیشگی تحفہ ٹی شرٹ پہنے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اتنی جلدی مجھے سالگرہ کا تحفہ ملنا میرے لئے مسرت کا باعث ہے جس کے لئے وہ امریکی موسیقار واریئر کنگ کے شکرگزار ہیں۔ رنویر سنگھ فلم ’’گلی بوائے‘‘ اور ’’سمبا‘‘ میں دکھائی دیں گے۔