ایل آر ایچ میں روزانہ 30مریضوں کوسٹنٹس لگا ئے جاتے ہیں،ڈاکٹر عدنان

ہفتہ جون 14:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) لیڈ ی ریڈنگ ہسپتال میں روزانہ 30 مریضوں کوعالمی معیار کے سٹنٹس لگائے جاتے ہیں،ہسپتال میں یوایس فوڈ اینڈ ڈرگز ایڈمنسٹریشن سے منظور شدہ سٹنٹس لگائے جاتے ہیں جو عالمی معیار کے عین مطابق ہوتے ہیں ،کارڈیالوجی یونٹ کے سربراہ ڈاکٹر عدنان گل کے مطابق صرف رجسٹرڈ کمپنیوں کے سٹنٹس استعمال کئے جاتے ہیں، ہفتے میں پانچ دن کیتھ لیب میں کام کیاجاتاہے جہاں روزانہ 30تک مریضوں کو سٹنٹس لگائے جاتے ہیں او ر دوبارہ چیک اپ کیلئے آنے والے مریضوں نے سٹنٹس کی کارکردگی کے حوالے سے شکایت نہیں کی ، ڈاکٹر عدنان گل نے بتایا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کیجانب سے قوانین میں نرمی کی وجہ سے ان کمپنیوں کا اعتماد دوبارہ بحال ہواہے جنہوں نے سٹنٹس کی فراہمی کچھ عرصے کے لئے روک رکھی تھی،ایل آر ایچ میں صرف مستند اور عالمی معیار کی کمپنیوں کے سٹنٹس لگائے جاتے ہیں ،کمپنیوں کی جانب سے سپلائی سے مریضوں کو کسی قسم کی مشکلات نہیں اور مریضو ں کو مقررہ وقت پر سٹنٹس لگائے جارہے ہیں،کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کیتھ لیب کیلئے جدید مشینری خرید ی گئی ہے جس سے مریضوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عدنان گل نے بتایا کہ ایل آر ایچ میں دل کے مریضوں کو عالمی معیار کے مطابق علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :