جامعہ پشاور کے سکالر واجد محمود نے پی ایچ ڈی کرلی

ہفتہ 23 جون 2018 14:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) جامعہ پشاور کے شعبہ سیاسیات کے ریسرچ سکالر واجد محمود نے پی ایچ ڈی کرلی۔ان کے مقالے کی دفاعی تقریب شعبہ سیاسیات میں منعقد ہوئی ،جس میں انہوں نے اپنی تحقیق کے حوالے سے شرکاء کے سوالوں کے تسلی بخش جواب دیئے اور سیاسیات میں پی ایچ ڈی ڈگری کے حقدار قرار پائے۔

(جاری ہے)

ان کے مقالے کا موضوع’’ مفاہمتی اور معاندانہ سیاسی کلچر میں جمعیت علماء اسلام اور جماعت اسلامی کے سوشلائزیشن کا تقابلی جائزہ ‘‘ ہے، جسے انہوں نے پروفیسرڈاکٹر عبدالرئوف کی نگرانی میں مکمل کیا۔

تقریب میں شعبہ سیاسیات کے قائمقام چیئرمین پروفیسرڈاکٹرجوہر علی، پروفیسرڈاکٹرایزیڈہلالی، پروفیسرڈاکٹر عبدالرئوف،پروفیسرڈاکٹر فضل رحیم مروت اور پروفیسر حسن الامین سمیت ریسرچ سکالرز اور طلبہ نے شرکت کی۔