مردان میں صفائی کاشعوراجاگرکرنے کیلئے واک کااہتمام

ہفتہ 23 جون 2018 14:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی کے زیر اہتمام صفائی کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے واک کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت کمپنی کے جنرل منیجراشراف قادر خٹک،مینجر ٹیکنیکل محمد ادریس،سینی ٹیشن منیجرخلیل الرحمان،راحت خان،سخیداللہ اور دیگر کررہے تھے۔ واک کے شرکاء کالج چوک سے پریس کلب تک گئے اور انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کار ڈ اٹھا رکھے تھے جس پر "صاف ماحول صحت مند پاکستان کی ضمانت" کے حوالے سے نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

واک کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اشراف قادر نے کہاکہ اسلام ہمیں صفائی و ستھرائی کا درس دیتا ہے اورہمیں چاہیئے کہ اپنے گھر،محلے،شہر،صوبے اور پورے ملک کو صاف ستھرا رکھنے میں اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے کہاکہ صفائی نصف ایمان ہے اور جسطر ح ہم اپنے گھر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں اس طرح اپنے ملک کو بھی صاف رکھنے میں اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔۔انہوں نے کہاکہ عوام کے تعاون کے بغیر صحت مند پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

متعلقہ عنوان :