آغا خان یونیورسٹی ،شفاء تعمیر ملت یونیورسٹی اورنیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس کے ساتھ حفظان صحت اور ماحولیات تحفظ پر کام کریگی ‘ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ

ہفتہ 23 جون 2018 14:51

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے و ائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاہے کہ KIU ڈیزاسٹر مینجمنٹ، پانی اور ماحولیاتی تحفظ، صحت کی حفاظت اور حفظان صحت کے حوالے سے شعور و بیداری پیدا کرنے کے لئے آغا خان یونیورسٹی ، شفاء تعمیر ملت یونیورسٹی، نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس کے ساتھ مل کر کام کریگی۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے خیبر مارگلہ سوسائٹی آف اینٹیلکچول کی طرف سے اپنے اعزاز میں دی گئی عشائیے میں کیا۔ وائس چانسلر نے انسانی ہمدردی کے تحت خدمات فراہم کرنے پر خیبر مارگلہ سوسائٹی آف اینٹیلکچول کی خدمات کو سراہا اور انہیں یقین دہانی کرائی۔ اس حوالے سے KIUاور سٹی یونیورسٹی ہر طرح کی امداد دینے کو تیار ہے ۔ اس سے قبل خیبر مارگلہ سوسائٹی آف اینٹیلکچول کے صدر نے خیبر مارگلہ سوسائٹی آف اینٹیلکچول کی گزشتہ ایک سالہ کارکردگی پر بات کر تے ہوئے کہاکہ کسی بھی نسل، مذہب، ذات اور نسل کے بغیر معاشرے کے لئے سوسائٹی کے افراد کی طرف سے خدمات فراہم کیاجارہاہے۔

متعلقہ عنوان :