اسلامیہ کالج کے تین سکالرز نے بیک وقت ایم فل کرلیا

ہفتہ 23 جون 2018 14:51

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) اسلامیہ کالج کے شعبہ معاشیات کے تین طلباء نے ایم فل کرلیا‘ اسلامیہ کالج کے شعبہ معاشیات کی صدف مقصود ‘ دل جان اورمہناز جعفری نے اپنے ایم فل تھیسز کا کامیابی سے دفاع کیا‘ ڈاکٹر شیر علی اورڈاکٹر فضل واحد ان کے سپروائزر جبکہ ایبٹ آباد یونیورسٹی کے ڈاکٹر عبدالرئوف ان کے بیرونی ممتحن تھے۔