بعد از برداشت کے نقصانات کم کرکے پاکستان میں پھلوں کی پیداوار دوگنا کی جا سکتی ہے، ماہرین زراعت

ہفتہ 23 جون 2018 14:52

فیصل آباد۔23 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) پاکستان میں پھلوں کی سالانہ پیداوار بعد از برداشت کے نقصانات کم کرکے دوگنا کی جا سکتی ہے ۔ ماہرین زراعت نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ پاکستان میں 41 مختلف اقسام کے پھلوں کی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پھلدار پودوں اور فصلوں کے قبل اور بعد از برداشت کے مسائل سے قومی پیداوار کو بھاری نقصان پہنچ رہاہے جس پر قابو پاکر پیداوار بڑھائی جا سکتی ہے ۔

انہوںنے بتایاکہ پاکستانی پھلوں کی مختلف اقسام کو ذائقے ، رنگ ، وٹامنز ، خوردنی معدنیات ، فائبرز وغیرہ کی موجودگی کے باعث دنیا بھر میں پسند کیاجاتاہے۔ انہوںنے بتایاکہ قومی حکمت عملی کے تحت بین الاقوامی سطح پر نئی منڈیاں تلاش کر کے پھلوں کی برآمدات میں اضافہ کرتے ہوئے قیمتی زرمبادلہ کے حصول کے باعث ملکی معیشت کو مستحکم کیاجاسکتاہے۔