ڈی پی اوقصور ایس ایس پی منتظر مہدی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ہفتہ 23 جون 2018 14:52

قصور۔23جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) نئے تعینات والے ہونے والے ڈی پی اوقصور ایس ایس پی منتظر مہدی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت ، کرائم کا خاتمہ ،تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے جدید اصلاحات کا نفاذ،امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور خاص طور پر الیکشن کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے پولیس افسران و اہلکاران کو ہدایت کی کہ پیشہ وارانہ کام پر بھرپورتوجہ دیںاور عوام کے ساتھ شائستہ رویہ اختیارکریںکسی بھی نا جوازی اور زیادتی پر قصور وار کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا تفتیش مقدمات کیلئے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کوبروئے کار لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ تفتیش میں میرٹ اولین ترجیح ہے ۔تفتیش میں بددیانتی کسی صورت معاف نہیں کی جائے گی ۔

ناجائز حراست،اخفاء جرائم ،جھوٹے مقدمات کا اندراج اور تھانوں میں کرپشن کی معمولی شکایت کوبھی قطعاًبرداشت نہیں کیا جائے گا ۔ اگرکسی تھانہ میں سے ایسی شکایت ملی تو ذمہ داران کے خلاف محکمانہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔مجرمان اشتہاریوں ، ڈاکوئوں،منشیات فروشوں ،جووئے کے اڈوں ،قحبہ خانوں کے خلاف سخت ترین کریک ڈائون ہوگااور اسکے ساتھ ساتھ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد بھی تسلسل سے جاری رہے گا ۔