کاشتکارلوبیاکی فصل کیلئے زرخیزمیرازمین کا انتخاب کریں،زرعی ماہرین

ہفتہ جون 14:52

قصور۔23جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء)زرعی ماہرین نے لوبیاکے کاشتکاروں کو مشورہ دیاہے کہ لوبیا کابیج چارہ کی فصل کیلئے 12سے 15کلوگرام فی ایکڑ اوربیج کے حصول کیلئے 8سے 10کلوگرام فی ایکڑ استعمال کیاجائے‘لوبیا پھلی دار اجناس میں سے خریف کی اہم فصل ہے اور اسے چارے دانے دونوں کے حصول کیلئے کاشت کیاجاتاہے ‘ کاشتکار بیج کے حصول کیلئے فصل کی کاشت جولائی کے پہلے ہفتے میں اور چارہ کیلئے جولائی کے آخر تک مکمل کریں ‘لوبیاکی فصل کیلئے زرخیزمیرازمین کا انتخاب کریں جس کھیت میں لوبیا کی فصل کاشت کرنی ہو ں اس میں بارش کے بعد وتر آنے پر 2 سے 3مرتبہ ہل چلاکر سہاگہ کی مدد سے اچھی طرح ہموار کرلیں‘لوبیا کی تر قی دادہ اسکیم سی پی 1سی پی 2‘ سی پی 518وائٹ سٹار اور نمبر2127کاشت کریں‘2127کے پودے چھوٹے قد کے پھول اور پھلیاں اگیتی پکتی ہے ‘پھلیاں کافی لمبی اور دانے کالے رنگ کے ہوتے ہیں۔