فلم ’’گھائل ‘‘ کی ریلیز کو 28سال مکمل

ہفتہ 23 جون 2018 14:58

فلم ’’گھائل ‘‘ کی ریلیز کو 28سال مکمل
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) بالی وڈ فلم ’’گھائل ‘‘ کی ریلیز کو 28سال مکمل ہو گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار راج کمار سنتوشی کی ایکشن پر مبنی فلم جون 1990ء میں ریلیز کی گئی جس میں اداکار سنی دیول اورمیناکشی ششادری( نے مرکزی کردار ادا کیا جبکہ فلم میں اداکار اوم پوری اور امریش پوری، کلبھوشن کھربنڈا، راج ببر اور دیگر بھی شامل تھے، جسے باکس آفس پر بے حد پزیرائی حاصل ہوئی، فلم کی کہانی 2بھائیوں کے گرد گھومتی ہے۔

متعلقہ عنوان :