کوئی بھی فلم’’ گھائل‘‘ نہیں بنانا چاہتا تھا، سنی دیول

ہفتہ جون 14:58

کوئی بھی فلم’’ گھائل‘‘ نہیں بنانا چاہتا تھا، سنی دیول
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) بالی وڈ اداکار سنی دیول نے کہا ہے کہ کوئی بھی فلم’’ گھائل‘‘ نہیں بنانا چاہتا تھا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سنی دیول نے سوشل میڈیا پر فلم’’گھائل‘‘ کی کامیابی کے 28سال مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی یہ فلم نہیں بنانا چاہتا تھا پھر میں اپنے والد کے پاس گیا انہیں فلم کا سکرپٹ بے حد پسند آیا تو انہوں نے اس سلسلے میں آگے بڑھنے کے لئے بولا اور پھر مجھے کوئی نہیں روک سکا۔

(جاری ہے)

فلم کی پیشکش دھرمیندرا جبکہ ہدایتکاری راج کمار سنتوشی نے دی ہے جبکہ اس فلم پر سنی دیول کو نیشنل فلم ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ سنی دیول فلم ’’یملا پگلا دیوانہ پھر سے‘‘ میں دکھائی دیں گے۔