جیکولین فرنینڈس کی پہلی برطانوی ہارر فلم ’’ڈیفینیشن آف فیئر‘‘ بھارت میں اگست میں ریلیز کی جائے گی

ہفتہ 23 جون 2018 14:58

جیکولین فرنینڈس کی پہلی برطانوی ہارر فلم ’’ڈیفینیشن آف فیئر‘‘ بھارت ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی پہلی برطانوی ہارر فلم ’’ڈیفینیشن آف فیئر‘‘ بھارت میں اگست میں ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی ہدایتکار جیمز سمپسن کی سائیکولوجیکل ہارر تھرلر فلم اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی پہلی برطانوی تھی جو 2015ء میں لندن میں ریلیز کی گئی جبکہ فلم کی بھارت میں ریلزی کے لئے تیاریاں جاری ہیں جو اگست میں ریلیز کی جائے گی، فلم کی عکسبندی کینیڈا اور اوٹاریو میں کی گئی جس کی کہانی 4 لڑکیوں جیکولین فرنینڈس، کیتھرین بیرل، بلیتھ ہبرڈ اور مرسیڈیس پاپالیا کے گرد گھومتی ہے جوجنگلات میں ایک ویران بنگلے میں ویک اینڈ گزارنے کا فیصلہ کرتی ہیں۔