سلمان خان فلم ’’ریس 4‘‘ کا یقینی حصہ ہوں گے، رمیش تورانی کی تصدیق

ہفتہ 23 جون 2018 14:58

سلمان خان فلم ’’ریس 4‘‘ کا یقینی حصہ ہوں گے، رمیش تورانی کی تصدیق
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) بالی وڈ فلم ’’ریس 3‘‘ کے پروڈیوسر رمیش تورانی نے کہا ہے کہ اداکار سلمان خان فلم ’’ریس 4‘‘ کا یقینی حصہ ہوں گے لیکن ابھی اس کے لئے وقت درکار ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’ریس 3‘‘ کے پروڈیوسر رمیش تورانی سے فلم کی کامیابی کے بعد حال ہی میں پوچھا گیا کہ کیا یہ ممکن ہے کہ فلم ’’ریس 4‘‘ بنے گی جس پر انہوں نے ’’ریس ‘‘ سلسلے کی چوتھی فلم کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلم ضرور بنے گی لیکن ابھی اس کے لئے وقت درکار ہے، پہلے سکرپٹ پر کام شروع گا، کاسٹ بھی فائنل ہو گی لیکنفلم میں اداکار سلمان خان ضرور ہوں گے وہ نہیں ہوں گے تو کیسے ہو گا