ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سنیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے جہلم ڈسٹرکٹ کے ٹرائلز مکمل

ہفتہ 23 جون 2018 14:58

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سنیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے جہلم ڈسٹرکٹ کے ٹرائلز مکمل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جہلم ڈسٹرکٹ کی ٹیم کے چنائو کیلئے اوپن ٹرائلز گزشتہ روز ڈسٹرکٹ کرکٹ گرائونڈ، جہلم میں منعقد ہوئے جس میں ضلع بھر سے بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ٹرائلز ریجنل ہیڈ کوچ صبیح اظہر کی زیر نگرانی ہوئے، خورشید احمد بٹ اور محمد مبشر نے ان کی معاونت کی۔ ٹرائلز کے بعد 20 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، ان کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ بعد میں لگایا جائے گا۔ واضح رہے کہ پی سی بی کے زیر اہتمام ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سنیئر ٹورنامنٹ جولائی میں شروع ہوگا۔