پہلی آف روڈ جیپ ریلی کل کو ہو گی

ہفتہ جون 15:03

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) واہ سٹریٹ ریسنگ کلب کے زیر اہتمام پہلی آف روڈ جیپ ریلی کل اتوار کو ہو گی۔ انتظامیہ کے مطابق ریس میں ملک بھر سے 60 بہترین ڈرائیور حضرات شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ریس کے لئے خان پور ڈیم کے قریب ٹریک تیار کیا گیا ہے جہاں پر یہ مقابلے منعقد ہوں گے۔ ریس صبح 10 بجے شروع ہو گی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ہری پور ہوں گے جو فاتح اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیورز میں انعامات تقسیم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :