مجھے سچ سے کبھی پریشانی نہیں ہوئی، عالیہ بھٹ

ہفتہ جون 15:03

مجھے سچ سے کبھی پریشانی نہیں ہوئی، عالیہ بھٹ
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ مجھے سچ سے کبھی پریشانی نہیں ہوئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ فلم ’’براہمسترا ‘‘ میں اداکار رنبیر کپور کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا ہے، میں ہمیشہ سوچتی تھی رنبیر بہت اچھے اداکار ہیں اور میں نے انہیں بالکل ویسا ہی پایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اداکار رنبیر کپور کے ساتھ محبت اور شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سچائی سے کبھی پریشانی نہیں ہوئی یہاں تک مجھے جھوٹ سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ اگر کوئی بات سچ نہیں ہے تو وہ مجھ پر کوئی اثر نہیں کرتا اور رنبیر کے ساتھ روابط سے متعلق افواہیں لوگوں کے ساتھ میرے تعلقات کو متاثر نہیں کرتیں کیونکہ یہ سب ہماری زندگی کا حصہ ہیں اور ہم اس کے عادی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :