کوئٹہ، گلستان کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

ہفتہ 23 جون 2018 15:11

کوئٹہ۔23جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) گلستان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔لیویز کے مطابق ہفتہ کو گلستان کے علاقے سیگی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص نصیب اللہ کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیویز نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔