بی این پی عوامی نے اصولی جمہوری سیاست کی ہے،

تاریخ ہمیں مفادات کی سیاست میں کبھی نہیں تولے گی،میر اسد اللہ بلوچ

ہفتہ 23 جون 2018 15:11

کوئٹہ۔23جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) پنجگوربلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر اسداللہ بلوچ نے کہا ہے کہ بی این پی عوامی نے اصولی جمہوری سیاست کی ہے ہم نے ہمیشہ سیاست کو عبادت کی طرح نبھایا ہے تاریخ ہمیں مفادات کی سیاست میں کبھی نہیں تولے گی آج اگر عوامی پنجگور میں ون وے جماعت بنی ہے یہ گزشتہ دور حکومت کی کارکردگی کانتیجہ ہے 25جولائی کا الیکشن عوام کی ووٹوں کی فتح کا دن ہے کہ اس ملک میں جمہوریت پر مہر ثبت ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رہائش گاہ پر نیشنل پارٹی کے مختلف علاقوں سینئر ورکروں کی شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس دوران یونین کونسل ایراپ سے اصغر علی۔

سریکوران سوردو سے واجہ علی جان واجہ ظہیور سراج میونسپل کمیٹی تسپ سے واجہ محفوظ واجہ نور بخش واجہ سلمان وشبود بونستان سیکاکا محمد امین کا کا یاسین مستری عصا یونین کونسل گرمکان محلہ حس آباد سے شاہ مراد بلال احمد فیصل یونین کونسل گوارگو سیواجہ حمل علی احمد بدل خان کونسل عیسء قلات سے نیشنل پارٹی کے مختلف یونٹوں سے واجہ ملا محمد عمر،حولدار ظریف،واجہ حسین علی، واجہ محمد اسماعیل ،اور واجہ محمد عوض بلوچ نے اپنے خاندان، عزیزوں اور رشتہ داروں سمیت ٹوٹل(365) افراد نے نیشنل پارٹی سے استغفی دیکر بی .این . پی (عوامی) میں شمولیت کرنے کااعلان کیا ۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے یہ اعلان بی.این.پی(عوامی) کے مرکزی سیکرٹری جنرل حاجی میر اسد اللہ بلوچ کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر میر اسد اللہ بلوچ نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو بی این پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

متعلقہ عنوان :