لبنانی وزارت عظمیٰ کے امیدوار سعد حریری نے نئی حکومت کی جلد تشکیل کا اشارہ دے دیا

تشکیل کی حالیہ مساوات کے حوالے سے بہت قریب آ گئے ہیں، البتہ کچھ مشاورت باقی ہے ،صدرمیشل سے ملاقات

ہفتہ 23 جون 2018 15:11

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) لبنان میں وزارت عظمی کے لیے نامزد سعد حریری نے کہا ہے کہ وہ نئی حکومت تشکیل دینے کے قریب ہیں اور اس سلسلے میں ملک کی مرکزی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مزید بات چیت کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق غیر ملکی عطیہ کنندگان نے کہاکہ لبنان کو جہاں مئی میں پارلیمانی انتخابات منعقد ہوئے تھے جلد ایک حکومت کی تشکیل کی ضرورت ہے تا کہ اعتماد کو برقرار رکھا جا سکے اور معیشت کو سہارا دینے کے واسطے اصلاحات پر کام شروع کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

سعد حریری نے لبنان کے صدر میشیل عورن کے ساتھ اجلاس کے بعد کہا کہ ہم تشکیل کی حالیہ مساوات کے حوالے سے بہت قریب آ گئے ہیں۔ البتہ کچھ مشاورت باقی ہے تا کہ ہر سیاسی فریق یہ بتا دے کہ وہ حکومت میں کتنی نمائندگی چاہتا ہے۔ ان شاء اللہ ہم حتمی تشکیل تک پہنچنے والے ہیں۔حریری نے اتحادی حکومت تشکیل دینے کے حوالے سے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ اس دوران وزارتی قلم دانوں سے متعلق بعض اختلافات سامنے آئے۔ توقع ہے کہ نئی حکومت بھی سابقہ حکومت کی طرح سیاسی کوٹے کے نظام کے تحت تمام لبنانی فرقوں اور گروپوں کی نمائندگی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :