بھارتی انتہا پسندوں کا گائے ذبح کرنیوالے بزرگ مسلمان پر بہیمانہ تشدد

معمر شخص اپنے کھیتوں میں گائے ذبح کر رہا تھا، بھارت میں اقلیتی شہریوں کیلئے زندگی بسر کرنا محال کر دیا گیا،بھارتی میڈیا

ہفتہ 23 جون 2018 15:14

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) بھارت میں انتہا پسند ایک بار پھر بے قابو ہو گئے، اتر پردیش میں کٹر ہندوؤں نے گائے ذبح کرنے پر 65 سالہ مسلمان شہری کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں اقلیتی شہریوں کیلئے زندگی بسر کرنا محال کر دیا گیا، اترپردیش میں 45 سالہ شخص کی تشدد سے ہلاکت کے بعد ایک اور واقعہ پیش آیا جب انتہا پسند ہندوؤں نے ضلع ہاپر میں 65 سالہ مسلمان شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

سوشل میڈیا پر وائرل فوٹیج میں ہندو نوجوانوں کو معمر شخص سمیع الدین پر تشدد کرتے دکھایا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق معمر شخص اپنے کھیتوں میں گائے ذبح کر رہا تھا۔بھارت میں ایک ہفتے کے دوران گائے ذبح کرنے کے الزام میں مسلمانوں پر تشدد کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

متعلقہ عنوان :