امریکہ میں چوروں نے اے ٹی ایم کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا

کوئی جانی نقصان نہیں ،پولیس نے ایک خاتون کو حراست میں لے لیا،دوسرے کی تلاش جاری

ہفتہ 23 جون 2018 15:14

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) امریکی ریاست پنسلوانیا میں چوروں نے اے ٹی ایم کو دھماکا خیز مواد سے اڑادیا، زورداردھماکے کی وجہ سے خالی ہاتھ ہی بھاگنا پڑا۔واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم پولیس نے ایک خاتون کو حراست میں لے لیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں دو چور ایک اسٹور میں داخل ہوئے اور اے ٹی ایم سے پیسے چرانے کیلئے دھماکا خیز مواد لگا دیا۔ زور دار دھماکے کی وجہ سے چوروں کو بغیر کچھ لیے بھاگنا پڑا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم پولیس نے ایک خاتون کو حراست میں لے لیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :