کروشیا میں مہاجرین کی وین کا حادثہ،12پاکستانی شہری زخمی

کروشیائی پولیس نے سلووینہ کی سرحد پر وین میں سوار 14 افغان مہاجرین کو بھی برآمد کر لیا

ہفتہ 23 جون 2018 15:14

زیگریب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) کروشیامیں ایک وین ہنگری سے تعلق رکھنے والے ایک ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو گئی اور وہ سڑک کے کنارے پر کھڑی رکاوٹوں سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 12پاکستانی افراد زخمی ہوئے ۔ادھر کروشیائی پولیس نے سلووینہ کی سرحد پر ایک وین کو روکا تو اس میں سوار 14 افغان مہاجرین کو برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایاکہ حادثے کی تفتیش پر معلوم ہوا کہ وین پر سوار تمام افراد غیرقانونی مہاجرین تھے۔ پولیس نے تمام زخمی مہاجرین کو قریبی ہسپتال پہنچا دیا ہے۔ وین پر سوار مہاجرین کا تعلق پاکستان سے بتایا گیا ہے۔ اسی طرح کروشیائی پولیس نے سلووینہ کی سرحد پر ایک وین کو روکا تو اس میں سوار 14 افغان مہاجرین کو برآمد کر لیا گیا۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ کروشیائی حکام ان مہاجرین کے ساتھ اگلی کارروائی کیا کریں گے۔