Live Updates

دلی خواہش ہے مریم نواز کسی عدالت سے سزا پانے سے پہلے عوامی عدالت کا سامنا کریں ‘ جمشید اقبال چیمہ

ہفتہ 23 جون 2018 15:17

دلی خواہش ہے مریم نواز کسی عدالت سے سزا پانے سے پہلے عوامی عدالت کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) تحریک انصاف پنجاب کے سینئر نائب صدر، این اے 127سے نامزد امیدوار جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ دلی خواہش ہے کہ مریم نواز کسی عدالت سے سزا پانے سے قبل انتخابات میں عوامی عدالت کا سامنا کریں ، پانامہ رانی کو خاندانی حلقے میں کئے گئے وعدے پورے نہ کرنے کی وجہ سے راہ فرار اختیار کرنا پڑی ہے ،انہیں این اے 127میںبھی پذیرائی نہیں ملے گی بلکہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے شریف خاندان کی لوٹ مار کا حساب لیں گے۔

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے حلقہ این اے 127کی مختلف یونین کونسلوں میں ڈور ٹو ڈور مہم اور کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد اشرف، مظہر جٹ، ملک علی مردان، فیصل گجر، سید مشتاق علی، کرامت علی ، سعید خان سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سے دیرینہ وابستگی رکھنے والے کئی خاندانوں نے عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے امیدوار کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ۔

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ عمران خان کی لازوال جدوجہد کی وجہ سے عوام کو اپنے حقوق کا شعور ملا ہے اور انتخابات میں عوام چوروں اور لٹیروں کو مسترد کر دیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ کارکردگی کاڈھنڈورا پیٹنے والوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ وہ کس منہ سے عوام کا سامنا کریں اورقیادت سمیت کوئی بھی امیدوار مقابلہ کیلئے میدان میں اترنے کو تیار نہیں ۔

مریم نواز نے چھ ماہ قبل ہونے والے ضمنی انتخاب میں بلند و بانگ دعوے او ر وعدے کئے لیکن ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا ۔لاہور جیسے شہر میں عوام کو پینے کا صاف پانی ، تعلیم اور صحت کی سہولیا ت میسر نہیں جبکہ سابقہ حکمران دودھ اور شہد کی نہریں بہا دینے کے دعوے کرتے نہیں تھکتے۔ انہوںنے کہا کہ حلقہ این اے 127کے ووٹرز 25جولائی کے دن کے منتظر ہیں اور این اے 125سے فرار ہونے والوں کا اپنے ووٹ کی طاقت سے کڑا احتساب کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات