شریف خاندان کے قریبی عزیز بلال یاسین کیخلاف حلقے میں بینرز آویزاں

ہفتہ 23 جون 2018 15:17

شریف خاندان کے قریبی عزیز بلال یاسین کیخلاف حلقے میں بینرز آویزاں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) شریف خاندان کے قریبی عزیز سابق صوبائی وزیر بلال یاسین کے خلاف حلقے میں بینرز آویزاں کر دئیے گئے ۔بلال یاسین این اے 125سے انتخاب لڑنے کے خواہشمند ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلال یاسین جنہیں متوقع طو رپر صوبائی حلقہ سے ٹکٹ جاری ہونے کا امکان ہے این اے 125سے انتخاب لڑنے کے خواہشمند ہیں اور وہ ایک روز قبل اس کا بر ملا اظہار بھی کر چکے ہیں۔ بلال یاسین کی جانب سے این اے 125سے انتخاب لڑنے کی خواہش سامنے آتے ہی حلقے میں ان کی مخالفت میں درجنوں بینرز آویزاں کر دئیے گئے ہیں جن پر بلال یاسین نامنظور کے نعروں کے ساتھ قیادت سے انہیں این اے 125سے ٹکٹ نہ دینے کے مطالبات درج ہیں۔

متعلقہ عنوان :