ساہیوال ،ْسپیشل جج انسداد دہشتگر دی کورٹ نے امام مسجد مو لوی کو سات یوم قید سخت اور 5ہزار روپے جر مانہ کی سزا سنادی

ہفتہ جون 15:17

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے ایک امام مسجد مو لوی محمد دلشاد حنیف کو سات یوم قید سخت اور 5ہزار روپے جر مانہ کی سزا سنادی ۔عدم ادائیگی جر مانہ کو مزید گیارہ یوم کی قید بھگتنا ہو گی ۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق 11جون 2018کو پولیس نے چک 56ایس پی سے فورتھ شیڈول امام مسجد مولوی محمد دلشاد حنیف کو غائب ہو نے پر گرفتار کر لیا تھا اور ملزم کے خلاف مقدمہ 11(3) انسداد دہشت گر دی ایکٹ درج کر کے ملزم کو جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا ۔

عدالت نے پولیس مقابلہ کے تھانہ صدر عارف والہ کے ملزم محمد اظہر عرف اظہری کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا ۔۔پولیس نے 18اگست 2015کو پولیس مقابلہ اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :