بیوی نے کھانا صحیح نہ بنایا تو سفاک باپ نے 1 ماہ کے بچے کو پاؤں کے نیچے کُچل دیا

پولیس نے واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی ملزم کو گرفتار کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ جون 15:07

بیوی نے کھانا صحیح نہ بنایا تو سفاک باپ نے 1 ماہ کے بچے کو پاؤں کے نیچے ..
بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جون 2018ء) : بیوی کے کھانا صحیح نہ بنانے کا بدلہ بھارتی شخص نے اپنے نومولود بچے سے لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں ایک شخص نے اپنی بیوی سے جھگڑا کیا ور تلخ کلامی پر اپنے ہی ایک ماہ کے بچے کو کُچل دیا۔ بھارتی اخبار میں شائع خبر میں بتایا گیا کہ گذشتہ روز چندوسی کوتوالی پولیس اسٹیشن کے زیر انتظام آنے والے ایک علاقہ میں ایک شخص نے بیوی سے جھگڑا ہونے کا بدلہ اپنے نومولود بچے سے لے لیا۔

ارشد نامی شخص کی بیوی نے شوہر کو کھانا پیش کیا تو کھانا بے سواد ہونے پر ارشد نے اپنی بیوی کو کھری کھری سنا دیں جس کے بعد میاں بیوی میں تلخ کلامی ہو گئی۔ بیوی سے تلخ کلامی کے بعد ارشد نے اپنے آپے سے باہر ہو کر اپنے ایک ماہ کے نومولود بچے کو پاؤں کے نیچے کُچل دیا۔

ارشد نے ایک ماہ کے بچے پر اپنے پاؤں کا اتنا زیادہ دباؤ ڈالا کہ بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

اپنے ہی بچے کو قتل کرنے کے بعد ارشد کے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن مقامی افراد نے ارشد کا گھیراؤ کر لیا۔ اور اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ارشد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔ ایک ماہ کے بچے کی ہلاکت پر ارشد کی بیوی صدمے سے دوچار ہے۔ ارشد کی اہلیہ نے بتایا کہ ان کو بات بات پر غصہ آجاتا تھا اور وہ آپے سے باہر ہو جاتے تھے،گذشتہ روز بھی جب میں نے انہیں کھانا پیش کیا تو وہ بھڑک گئے اور ہم دونوں میں کہا سُنی ہو گئی۔

لیکن مجھے اتنا علم نہیں تھا کہ وہ غصے میں آپے سے اتنا باہر ہو جائیں گے کہ ہمارے کو ہی قدموں تلے روند دیں گے۔ اہل علاقہ نے ارشد کی اہلیہ سے تعزیت کا اظہار کیا جبکہ ارشد کے اس اقدام پر اس کے اہل خانہ اور دوست احباب بھی تشویش کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments