شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کی کارروائی،

6 دہشتگرد ہلاک ، پاک فوج کے 2 اہلکار شہید،آئی ایس پی آر

ہفتہ 23 جون 2018 15:20

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کی کارروائی،
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے لدھا کے قریب آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 اہلکار بھی شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آئی ڈی پیز کے بھیس میں چند دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر گاں اسپینا میلہ میں کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن میں مقامی عمائدین کے قتل میں ملوث انتہائی مطلوب دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار رزاق خان اورحوالدار ممتاز حسین بھی شہید ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار اور مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے۔ دہشت گرد افغانستان میں اپنے ہینڈلرز سے رابطے میں تھے۔