عام انتخابات کے لیے مقرر ریٹرننگ افسروں کے پولنگ سٹاف کی ایک روزہ تربیت مکمل

تربیتی کورس مکمل ہونے پر پولنگ سٹاف کے لیے ضابط اخلاق بھی جاری کردیا

ہفتہ جون 15:23

عام انتخابات کے لیے مقرر ریٹرننگ افسروں کے پولنگ سٹاف کی ایک روزہ تربیت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے مقرر ریٹرننگ افسروں کے پولنگ سٹاف کی ایک روزہ تربیت مکمل کرلی۔۔الیکشن کمیشن کی طرف سے پولنگ سٹاف کا ایک روزہ تربیتی کورس مکمل ہونے پر پولنگ سٹاف کے لیے ضابط اخلاق بھی جاری کردیا گیا جس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پولنگ اسٹیشن پر اسٹنٹ پریزائیڈنگ اور پریذائیڈنگ آفیسر کے ہر احکامات پر عمل درآمد کرنے کے پابند ہوںگے عملے کو یہ بھی ہدایت کی گی کہ پولنگ پر ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والے شہریوں کے ساتھ اچھے طریقے سے پیش آئیں۔

ووٹر کا شناختی کارڈ چیک کرنا ضروری ہوگا۔ کسی بھی ووٹر کو شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی پر ووٹ ڈالنے کی اجازات نہیں ہوگی ایکسپائرڈ شناختی کارڈ پر ووٹ کاسٹ کیا جاسکے گا۔