طالبان اور افغان حکومت جنگ بندی کو دیر پا بنائیں،رابطہ عالم اسلامی

جنگ بندی افغان قوم کے مفاد میں،اس طرح کی کوششوں سے طویل عرصے سے جاری لڑائی ختم ہوسکتی ہے،بیان

ہفتہ جون 15:24

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جنگ بندی کے خیر مقدم کے بعد رابطہ عالم اسلامی نے بھی فریقین میں جنگ بندی کو دانش مندانہ اقدام قراردیدیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو رابطہ عالم اسلامی کے صدر دفتر کی جانب سے بیان میں طالبان اور افغان حکومت پر زور دیاکہ وہ جنگ بندی کو مستحکم اور دیر پا بنائیں اور باہمی اختلافات بات چیت کے ذریعے حل کریں،،طالبان اور افغان حکومت کے درمیان جنگ بندی افغان قوم کے مفاد میں ہے اور اس طرح کی کوششوں سے طویل عرصے سے جاری لڑائی کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

رابطہ عالم اسلامی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کا کہنا تھا کہ اسلامی شریعت اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے کی دعوت دیتی اور فرقہ واریت سے خبردار کرتی ہے۔ انہوں نے فریقین کے درمیان جاری اختلافات کے حل کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :