الحدیدہ سے حوثیوں کا اہم ترین فیلڈ کمانڈر گرفتار،

جھڑپوں میں 26جنگجوہلاک دوران کارروائی حوثی ملیشیا کے فیلڈ کمانڈر ابو جلال الریامی کو گرفتار کیا گیا،یمنی فوج کا دعویٰ

ہفتہ 23 جون 2018 15:24

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) یمن کی سرکاری فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ساحلی شہر الحدیدہ میں جاری آپریشن کے دوران حوثی ملیشیا کے ایک سرکردہ فیلڈ کمانڈر کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ دوسری جانب الحدیدہ شہر کے عالمی ہوائی اڈے سے باغیوں کو پسپا کرنے کے دوران بھی 21 حوثی گرفتار اور 26ہلاک ہوئے،جبکہ الحدیدہ شہر میں حوثی باغیوں نے شہری آبادی پر راکٹ حملوں کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کی سرکاری فوج کے العمالقہ بریگیڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ الحدیدہ میں کارروائی کے دوران حوثی ملیشیا کے فیلڈ کمانڈر ابو جلال الریامی کو گرفتار کیا گیا۔الریامی کی گرفتاری گزشتہ روز عمل میں آئی۔دوسری جانب الحدیدہ شہر کے عالمی ہوائی اڈے سے باغیوں کو پسپا کرنے کے دوران بھی 21 حوثی گرفتار اور 26ہلاک ہوئے،حوثی باغیوں نے شہری آبادی پر راکٹ حملوں کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :