Live Updates

پاکستان کے تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے شخص نے ملک کو بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا‘ڈاکٹر نوشین حامد

ہفتہ 23 جون 2018 15:26

پاکستان کے تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے شخص نے ملک کو بحرانوں کے سوا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ نواز شریف فیملی نے عدالت سے فرار کیلئے آسان راستہ تلاش کیا ہے،کیس کے آخری وقت پر ملک سے فرار ہونا سوالات کو جنم دے رہا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ 80پیشیوں کا واویلہ کرنے والے بہادر بنیں اور واپس آکر اپنے کیسزز کا سامنا کریں ۔

الیکشن سے قبل ہر صورت اس کیس کا فیصلہ ہونا چاہیے پوری قوم کی نگاہیں عدالت کے فیصلے کی جانب ہیں۔اگر شریف فیملی کا احتساب نہ ہوا تو قوم میں شک و شہبات پیدا ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا تیس سال تک قومی خزانے کو لوٹنے والے ہمدردی کی نام پر ملک سے فرار ہونے میں کامیاب ہو ئے ہیں۔اگر پاکستان میں پہلی مرتبہ کسی کرپٹ خاندان کا احتساب شروع ہوا تو ہے تو اس کو اپنے انجام تک پہنچانا چاہیے ۔

پاکستان کے تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے شخص نے ملک کو بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرنے والوں کے گھر جاتے ہی ان کی کارکردگی کو پول کھول گیا ہے۔آئندہ الیکشن میں عوام کو اپنے قیمتی ووٹ کا درست استعمال کرنا ہوگا تاکہ ملک دوبارہ ان چور ڈاکوں کے ہاتھوں میں چلا جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات