عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے حکومت نے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں ایمرجنسی فری سروسیز کی ہوئی ہے ،ْراجہ مشتاق منہاس

یم ایس ڈاکٹر حضرات جملہ سٹاف کے ملازمین مریضوں کے ساتھ اچھے اخلاق کے ساتھ پیش آئیں اور ہسپتال میں مہیا تمام سہولیات سے لوگوں کو مستفید کریں ،ْوزیر اطلاعات

ہفتہ 23 جون 2018 15:26

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) آزاد کشمیر حکومت کے وزیر اطلاعات ، سیاحت و آئی ٹی راجہ مشتاق منہاس نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے پورے آزاد کشمیر میں ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں ایمرجنسی فری سروسیز کی ہوئی ہے جس سے لوگوں کو تمام ادویات ، ٹیسٹ ، رپورٹس اور دیگر سہولیات مفت مہیا ہو رہی ہیں ، ڈسٹرکٹ ہسپتال باغ کی عمارت کا جلد افتتاح کیا جاے گا ہسپتال کو نئی عمارت میں شفٹ کرنے کے لیے نئی عمارت میں تمام کام مکمل کیے جائیں اس ہسپتال کے شروع ہونے سے ضلع باغ کے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم ہونگی ، ایم ایس ڈاکٹر حضرات جملہ سٹاف کے ملازمین مریضوں کے ساتھ اچھے اخلاق کے ساتھ پیش آئیں اور ہسپتال میں مہیا تمام سہولیات سے لوگوں کو مستفید کریں ، آپ کے اچھے رویے سے مریضوں کی آدھی بیماریاں خود بخود ختم ہو جائیں گی ، ہسپتال کے جملہ مسائل کو حل کیا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہسپتال باغ کے دورہ کے دوران ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ایم ایس باغ ڈاکٹر ادریس خان ، ڈاکٹر محمد آفتاب خان ، ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف ، کے علاوہ ضلع کونسل باغ کے ایڈ منسٹریٹر راجہ سعید انقلابی ، ڈاکٹر سلیم منہاس ، راجہ محمد آفتاب منہاس ، سنیئر کارکنان ، پاکستان مسلم لیگ ن بھی موجود تھے ، اس موقع پر وزیر اطلاعات مشتاق منہاس نے ہسپتال کی مختلف وارڈز کا وزٹ کیا اور ہسپتال میں داخل مریضوں کی خیریت دریافت کی اور ان کے علاج معالجے اور ہسپتال کے متعلق علاج میں کوئی دشواری مسائل کے حوالہ سے بھی ان سے معلومات لیں ، وزیر حکومت نے ہسپتال کے شعبہ ایکسرے ، ایمرجنسی وارڈ ، سی سی یو وارڈ ، و دیگر کا بھی وزٹ کیا ، اس موقع پر انہوں نے نئے تعمیر ہونے والے ہسپتال کا بھی وزٹ کیا نئے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات ، وارڈز او پی ڈی میں مکمل ہونے والے کام کو چیک کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بہت جلد نئے ڈسٹرکٹ ہسپتال کا با قاعدہ افتتاح ہو گا اس ہسپتال کے کام شروع کرنے سے لوگوں کو بہتر علاج معالجہ کی سہولیات فراہم ہونگی ۔