بنگلہ دیش، حادثات میں دو درجن کے قریب ہلاکتیں

ہفتہ 23 جون 2018 15:30

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) بنگلہ دیشی پولیس کے مطابق مہیش پور ضلع میں ہفتہ23 جون کی علی الصبح ایک بس کے کھائی میں گرنے سے موقع پر ہی9 افراد کی موت واقع ہو گئی جبکہ مزید 7زخمی ہسپتالوں میں پہنچ کر دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

بس کے دیگر 20مسافر 3 مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ ان میں بعض کی حالت نازک ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس ڈھاکا سے انتہائی شمال میں واقع شہر پنچ گڑھ کی جانب روانہ تھی۔ 1 اور ٹریفک حادثے میں 6 افراد کی موت واقع ہوئی۔ بنگلہ دیشی ضلع رنگ پور کے قریب کھڑی بس کو 1 ٹرک نے ٹکر دے ماری۔ اس حادثے میں 13افراد زخمی بھی ہیں۔