افغانستان میں 43 مزدور اغوا

ہفتہ 23 جون 2018 15:30

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) جنوبی افغانستان میں طالبان عسکریت پسندوں نے ایک تعمیراتی کیمپ پر دھاوا بول کر کم از کم43 ورکروں کو اغوا کر لیا ہے۔ کیمپ پر کیے جانے والے حملے میں 4 پولیس اہکار مارے بھی گئے۔ یہ تعمیراتی کیمپ قندھار صوبے کے ضلعے اسپن بولدک میں واقع ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی گورنر کے ترجمان نے طالبان کی جانب سے رات کے اندھیرے میں کیے جانے والی حملے کی تصدیق کر دی ہے۔ اغوا کیے گئے افراد میں ٹیکنیکل ورکرز، باورچی اور ڈرائیور شامل ہیں۔ عیدالفطر کی جنگ بندی کے خاتمے کے بعد طالبان جنگجوؤں کی عسکری کارروائیوں میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مختلف صوبوں میں کیے جانے والے حملوں میں30 سے زائد پولیس اہلکاروں کو انہوں نے ہلاک بھی کیا ہے۔