شمالی کوریائی فوجیوں کے تابوت امریکا واپس کرے گا

ہفتہ جون 15:30

سیئول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) جنوبی کوریا کے میڈیا کے مطابق امریکی فوج شمالی کوریا کے ہلاک ہونے والے 215 فوجیوں کے تابوت آج واپس کرے گی۔ یہ فوجی سن 1950 سے 1953 تک جزیرہ نما کوریا کی لڑائی میں مارے گئے تھے۔ امریکا ان فوجیوں کے تابوت واپس کر کے اپنے تیس لاپتہ فوجیوں کی باقیات کو حاصل کرے گا۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریائی نیوز ایجنسی یونہوپ کے مطابق تیس امریکی فوجی گاڑیاں شمالی کوریائی فوجیوں کے تابوت لے کر ہفتہ تیئیس جون کو جنوبی کوریا سے شمالی کوریائی سرحدی علاقے میں داخل ہوں گی۔ لاپتہ اور ہلاک ہو جانے والے ان فوجیوں کی باقیات کے تبادلے پر اتفاق امریکی صدر اور شمالی کوریائی لیڈر کی سنگاپور میں ہونے والی میٹنگ میں کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :