کروشیا میں مہاجرین کی وین کا حادثہ، 1 درجن زخمی

ہفتہ 23 جون 2018 15:30

زغرب ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) کروشیائی پولیس کے مطابق ایک وین ہنگری سے تعلق رکھنے والے ایک ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو گئی اور وہ سڑک کے کنارے پر کھڑی رکاوٹوں سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں کم از کم 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثے کی تفتیش پر معلوم ہوا کہ وین پر سوار تمام افراد غیرقانونی مہاجرین تھے۔ پولیس نے تمام زخمی مہاجرین کو قریبی ہسپتال پہنچا دیا ہے۔ اسی طرح کروشیائی پولیس نے سلووینہ کی سرحد پر ایک وین کو روکا تو اٴْس میں سوار 14 افغان مہاجرین کو برآمد کر لیا گیا۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ کروشیائی حکام ان مہاجرین کے ساتھکیا کارروائی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :