ویتنام میں فٹ بال میچوں پر جوا کھیلنے والے گروہ کی گرفتاری

ہفتہ 23 جون 2018 15:30

ہنوئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) ویتنامی پولیس نے اٴْس بڑے گروہ کی4 اراکین کو حراست میں لے لیا ہے، جس نے عالمی فٹ بال کپ کے میچوں پر آن لائن جوئے کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا۔ پولیس کے مطابق اس گروہ کے آن لائن جوئے میں 26 ملین ڈالر لگائے جا چکے تھے۔

(جاری ہے)

گرفتار ہونے والے چاروں افراد کو ہوچی منہ سٹی میں سے گرفتار کیا گیا۔ اس گروہ میں ملوث ہونے کے الزام میں کئی دوسرے افراد کو بھی پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ گروہ نے جس ویب سائٹ پر جوا چلانے کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا، وہ فلپائن سے کنٹرول کی جا رہی تھی۔ ویتنامی پولیس کے مطابق فٹ بال میچوں پر کھیلے والے جوئے میں سارے ملک سے ہزاروں افراد شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :