کمبوڈیا میں33 کرائے کی ماؤں کو پولیس نے برآمد کر لیا

ہفتہ 23 جون 2018 15:30

نوم پنھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) کمبوڈیا کی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ایسی 33 خواتین کو بازیاب کروایا ہے، جو حاملہ تھیں اور کرائے کی ماں کے طور پر چینی گاہکوں کے لیے بچے جنم دینے والی ہیں۔ پولیس نے اس چھاپے کے دوران 5 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان میں کرائے کی ماؤں کا چینی مینیجر اور بقیہ چاروں کمبوڈیائی خواتین ہیں۔ حاملہ خواتین کو دارالحکومت نوم پنہ کی ایک عمارت کے دو اپارٹمنٹ میں سے بازیاب کیا گیا۔ پولیس کے مطابق حاملہ خواتین کو سردست کسی الزام کا سامنا نہیں ہے۔ کمبوڈیا میں کرائے کی ماؤں کے کاروبار کو خاصی وسعت حاصل رہی ہے لیکن حکومت نے اس کو 2016 سے غیرقانونی قرار دے رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :