سندھ اوپن بیڈمنٹن چیمپئن شپ (آج) شروع ہو گی

ہفتہ 23 جون 2018 15:30

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ اوپن بیڈمنٹن چیمپئن شپ (آج) اتوار سے پی ایس بی کوچنگ سینٹر میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تین روزہ چیمپئن شپ میں سندھ کے تمام ڈویژنز کے کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، ایونٹ میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، ویمنز سنگلز اور ویمنز ڈبلز کیٹگریز کے مقابلے ہوں گے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :