Live Updates

مقابلےمیں عمران خان ہویا علیم خان ،شکست دوں گا،ایازصادق

لاہورمسلم لیگ ن کا قلعہ تھا اورہمیشہ رہےگا،این اے129میں منظم انتخابی مہم چلا رہاہوں۔سینئرمرکزی رہنماء ن لیگ سردارایازصادق کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 23 جون 2018 15:58

مقابلےمیں عمران خان ہویا علیم خان ،شکست دوں گا،ایازصادق
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جون 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سردار ایازصادق نے کہا ہے کہ میرا انتخابی مقابلہ عمران خان سے ہویا علیم خان سے ہوشکست دوں گا، لاہور مسلم لیگ ن کا قلعہ تھا اور ہمیشہ رہے گا، این اے 129میں منظم انتخابی مہم چلا رہاہوں۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی این اے 129سے امیدوار تھا اور اب بھی اسی حلقے سے امیدوار ہوں۔

میرے مقابلے میں عمران خان ہویا علیم خان شکست دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں این اے 129میں منظم انتخابی مہم چلا رہا ہوں۔انہوں نے مخالفین پرواضح کیا کہ لاہور مسلم لیگ ن کا قلعہ تھا اور ہمیشہ رہے گا۔ واضح رہے الیکشن 2013ء میں سردار ایازصادق کے مقابلے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن لڑا تھا۔

(جاری ہے)

ایازصادق نے عمران خان کوواضح برتری کے ساتھ شکست دی تھی۔

انتخابات میں مسلم لیگ ن بڑی جاعت بن کرسامنے آئی ۔الیکشن کے فوری بعد تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن پردھاندلی کا الزام لگا دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے لاہور کے 4انتخابی حلقے کھولنے کا مطالبہ کردیا۔ جب پی ٹی آئی کے مطالبے پر4 انتخابی حلقے نہ کھولے گئے توتحریک انصاف نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ اور دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔

جس کے بعد تحریک انصاف نے اپنی اتحادی جماعتوں عوامی تحریک ودیگر کے ساتھ ملکر 2014ء میں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کیا۔126 دن کے دھرنے کے بعد پی ٹی آئی کا انتخابی حلقے کا کھولنے کا مطالبہ مان لیا گیا۔پی ٹی آئی کے دھرنے کے دوران پارلیمنٹ اور پی ٹی وی کے دفترپرمشتعل احتجاجی کارکنان کے حملہ کیا اور توڑ پھوڑ بھی کی۔تاہم اب الیکشن 2018ء میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان این اے 129 سے امیدوار ہوں گے یا علیم خان اس کا فیصلہ کرنا ابھی باقی ہے۔ پی ٹی آئی کے مدمقابل مسلم لیگ ن ے امیدوارسردار ایاز صادق نے اعلان کردیا ہے کہ مقابلہ عمران خان سے ہویا علیم خان سے ہو، الیکشن میں شکست دوں گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات