سینٹرل کانٹریکٹ،پی سی بی نے کھلاڑی کم اورمعاوضہ ڈبل کردیا

اے کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کوپانچ لاکھ کی بجائے دس لاکھ روپے ، بی کٹیگری والوں کو تین لاکھ پینتالیس ہزارکی بجائے سات لاکھ روپے دیے جائیں گے

ہفتہ 23 جون 2018 16:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) پی سی بی نے پینتیس کے بجائے پچیس کھلاڑیوں کوکانٹریکٹ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس بار کھلاڑیوں کی تعداد کم کرکے ان کا معاوضہ ڈبل کردیا ۔

(جاری ہے)

نئے سینٹرل کانٹریکٹ کے مطابق اے کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کوپانچ لاکھ کی بجائے دس لاکھ روپے ملیں گے جبکہ بی کٹیگری والوں کو تین لاکھ پینتالیس ہزارکی بجائے سات لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

سی کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو اب پانچ لاکھ روپے ملا کریں گے اور ڈی کٹیگری والوں کی تنخواہ ایک لاکھ سے بڑھا کرتین لاکھ کردینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نئے کانٹریکٹ میں محمد حفیظ تنزلی کے بعد اے سے بی کیٹگری میں آ گئے ہیں جبکہ بابر اعظم کو بی سے اے کٹیگری میں ترقی مل گئی۔اے کٹیگری میں کل چھ کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔