بھارتی جنگی جنون، امریکا سے24 آبدوز شکن ہیلی کاپٹر خریدنے کا اعلان

2 ارب ڈالر کے معاہدے کومودی سرکار کی جانب سے جلد منظوری ملنے کا امکان

ہفتہ 23 جون 2018 16:26

بھارتی جنگی جنون، امریکا سے24 آبدوز شکن ہیلی کاپٹر خریدنے کا اعلان
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) بھارت نے اپنے جنگی جنون کی تسکین کے لئے امریکا سی24 آبدوز شکن ہیلی کاپٹر خریدنے کا اعلان کر دیا، 2 ارب ڈالر کے معاہدے کومودی سرکار کی جانب سے جلد منظوری ملنے کا امکان ہے۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت پر جنگی جنون سوار ہے اور اسی جنون کو مزید بڑھانے کیلیے بھارتی بحریہ کیلیے امریکا سے 2ارب ڈالر کے آبدوز شکن ہیلی کاپٹر خریدے جائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت امریکا سے آبدوز شکن جنگی ہیلی کاپٹر کی خریداری کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہے جب کہ مودی سرکار کی جانب سے معاہدے کو جلد منظوری ملنے کا امکان ہے۔اس معاہدے کے تحت بھارت امریکا سے 24 ہیلی کاپٹر خریدے گا جو S-70B اسکورسکی سیریز کے ہیں اگلے ماہ کی6 تاریخ کو بھارتی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے، اس ملاقات سے قبل مودی سرکار کی جانب سے اس معاہدے کو منظوری ملنے کا امکان ہے۔