یورپ پہنچنے کی کوشش،

لیبیا کے ساحل پر 220تارکین وطن جان گنوا بیٹھے، اقوام متحدہ بین الاقوامی برادری تمام ضروری اقدامات کر تے ہوئے تاکین وطن کے بچائو کو مضبوط کرے، یو این ایچ آر سی

ہفتہ 23 جون 2018 16:26

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) اقوام متحدہ کمیشن برائے پناہ گزین (یو این ایچ آر سی) نے کہا ہے کہ گذشتہ چند دنوں میں یورپ پہنچنے کی کوشش میں لیبیا کے ساحل پر 220تارکین وطن اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں، بین الاقوامی برادری تمام ضروری اقدامات کر تے ہوئے تاکین وطن کے بچائو کو مضبوط کرے۔ غیئر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کمیشن برائے پناہ گزین (یو این ایچ آر سی)نے کہا ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں بحیرہ روم پار کرکے یورپ پہنچنے کی کوشش میں تقریبا 220تارکین وطن لیبیا کے ساحلوں پر موت کے آغوش میں جاچکے ہیں۔

یو این ایچ آر سی کے بیان کے مطابق گذشتہ منگل کو کشتی ڈوبنے سے ایک سو تارکین وطن میں سے صرف پانچ افراد ہی زندہ بچ سکے۔ اسی دن 130لوگوں کو لے کر جارہی ربر کی ایک کشتی ڈوب گئی جس میں ستر تارکین وطن کی پانی میں ڈوب کر موت ہوگئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو بچائے گئے تارکین وطن اور پناہ گزینوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ سفر کرنے والے پچاس سے زائد افراد سمندر میں ڈوب گئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یو این ایچ آر سی پناہ گزینوں اور تارکین وطن کے سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہونے کے واقعے پر فکر مند ہے ۔ اس پر فورا بین الاقوامی کارروائی کی ضرورت ہے تاکہ تمام ضروری اقدامات کرکے سمندر میں راحت اور بچا ئوکے نظام کو مضبوط بنایا جاسکے۔