ایران کی ایٹمی معاہدے سے علیحدگی کی دھمکی

ایرانی عوام کی اعتماد سازی کے لئے یورپ کو مزید قربانیاں دینا ہوں گی، ایرانی نائب وزیر خارجہ

ہفتہ 23 جون 2018 16:26

ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) ایرانی نائب وزیر خارجہ نے ایٹمی معاہدے سے علیحدگی کی دھمکی دے دی، ایرانی عوام میں یورپ پر اعتماد کا فقدان ہے،ایرانی عوام کی اعتماد سازی کے لئے یورپ کو مزید قربانیاں دینا ہوں گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ نے چھ عالمی طاقتوں سے کئے جانیوالے ایٹمی معاہدے سے علیحدگی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران آئندہ چند ہفتوں میں معاہدے سے علیحدہ ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ویانا میں یورپی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی کا کہناتھا کہ ایرانی عوام یورپ پر بھروسہ نہیں کرتے،یورپ کو ایرانی عوام کا اعتماد حاصل کرنا ہے تو اسے مزید قربانیاں دینا ہوں گی۔اس موقع پر عراقچی نے دھمکی دی کہ آئندہ چند ہفتوں میں ایران عالمی ایٹمی معاہدے سے علیحدہ ہوسکتا ہے،عراقچی کاکہناتھاکہ ایران،روس،چین،برطانیہ،فرانس اور جرمنی سے مذاکرات کررہا ہے،اس کی کوشش ہے کہ یورپی ممالک معاہدہ بچانے کیلئے ایران کو کوئی معاشی فائدے کی پیشکش کریں،بصورت دیگر ایران کیلئے ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کرنا ناممکن ہوگا