ٹرمپ امریکہ کے بد ترین صدر قرار،

سابق سربراہ ایف بی آئی ٹرمپ قانون کی حکمرانی چیلنج کرتے ، رویہ تشویشناک اور امریکی امور بہتر طور پر چلانے سے قاصر ہیں،جیمز کومی

ہفتہ 23 جون 2018 16:26

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) امریکی ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی نے کہا ہے کہ ٹرمپ امریکہ کے بدترین صدر ہیں،ٹرمپ ہمیشہ قانون کی حکمرانی چیلنج کرتے ہیں، ٹرمپ کا رویہ تشویشناک ہے اور امریکی امور بہتر طور پر چلانے سے قاصر ہیں۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق امریکی ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی نے کہا ہے کہ ٹرمپ امریکہ کے بدترین صدر ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے ایل بی سی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ اپنے ٹوئٹ میں ہمیشہ قانون کی حکمرانی کو چیلنج کرتے رہتے ہیں۔جیمز کومی نے ٹرمپ کے رویے کو تشویشناک قرار دیا اور کہا کہ وہ صرف ٹوئٹ کر کے امریکہ کے امور نہیں چلا سکتے۔ جیمز کومی اور ٹرمپ کے درمیان حالیہ دنوں ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی ہوتی رہی ہے۔ ٹرمپ نے دو ہزار سترہ میں انتخابات کے حوالے سے ٹرمپ اور روس کے درمیان کمپیئن رابطہ ہونے کے مسئلے کو لے کر جیمز کومی کو ایف بی آئی کی سربراہی سے برطرف کر دیا تھا۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ الیکشن کے اسی مسئلے میں ٹرمپ کے داماد اور ان کے بڑے بیٹے کو امریکی کانگریس اور سینیٹ میں طلب کر لیاگیا ہے۔