امریکی کانگریس ایران کو عالمی مالیاتی نظام سے الگ کرنے کے لیے کوشاں

کانگریس ایران کی منی لانڈرنگ اور دہشت گرد تنظیموں کو فنڈنگ کی جانچ پڑتال میں مصروف

ہفتہ 23 جون 2018 16:26

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) امریکی کانگریس ایران کو عالمی مالیاتی نظام سے الگ کرنے کے لیے کوشاں ہے،کانگریس ایران کی منی لانڈرنگ اور دہشت گرد تنظیموں کو فنڈنگ کی جانچ پڑتال کر رہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس ایران کو عالمی مالیاتی نظام سے الگ کرنے کے لیے کوشاں ہے۔امریکی کانگریس نے ایران کی منی لانڈرنگ اور دہشت گرد تنظیموں کو فنڈنگ پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اگر ایران کی یہ پالیسی بدستور جاری رہتی ہے تو اس کے نتیجے میں کانگریس تہران کو بین الاقوامی مالیاتی نظام سے الگ کردے گی۔امریکی کانگریس میں سینٹ کے سرکردہ ارکان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو ترغیب دینا شروع کی ہے کہ وہ عالمی رہ نماں پر دبا ڈالے تاکہ ایران کو عالمی مالیاتی نظام سے الگ کیا جاسکے۔ کانگریس میں یہ مساعی ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب حال ہی میں یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما نے عالمی پابندیوں کے ہوتے ہوئے خفیہ طورپر ایران کی ہارڈ کرنسی تک رسائی میں مدد فراہم کی تھی۔