چین کے سنکیانگ اور پاکستان کو ملانے والی براہ راست پرواز کا آغاز

ہفتہ جون 16:43

چین کے سنکیانگ اور پاکستان کو ملانے والی براہ راست پرواز کا آغاز
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) شمال مغربی چین کے خودمختار علاقے سنکیانگ یغور کے دارالحکومت ارومچی اور پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور کو ملانے والی نئی براہ راست پرواز کا آغاز کردیاگیا ہے۔ اس کی اطلاع چین کے کثیر الاشاعت جریدہ گلوبل ٹائمز نے ہفتے کو دی ہے۔

بوئنگ737۔800طیارہ پروگرام کے مطابق ہر جمعرات اور اتوار کو 8بجے صبح ارومچی سے روانہ ہوگا۔سفر کا دورانیہ قریباً3گھنٹے ہوگا۔واپسی کی پرواز مقامی وقت کے مطابق صبح 9:35بجے روانہ ہوگی ..لاہور دارالحکومت اسلام آباد کے بعد پاکستان میں چینی مسافروں کے لیے دوسرا مقبول سیاحتی مقام ہے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments